جہلم سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے، بڑھتے نرخوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ موسم سرما میں ڈرائی فروٹ متوسط طبقے کی پہنچ سے کوسوں میل دورہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی جہاں مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے وہیں ان کے نرخ بھی بے تحاشا بڑھ گئے ہیں جس کے باعث متوسط طبقہ ڈرائی فروٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا، سردیوں میں صرف خشک میوہ جات کو دور سے دیکھا جاتا ہے، اخروٹ، چلغوزے، کاجو سمیت دیگر خشک میوہ جات دکانوں کی رونقیں بڑھا رہے ہیں۔ سرد ہوائیں چلتے ہی خشک میوے کھانے کو سب کا جی للچاتا ہے مگر دام پوچھتے ہی جیب ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیتی ہے۔شہری مہنگائی کیوجہ سے ڈرائی فروٹ تو درکنار فروٹ کا استعمال بھی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کرتے ہیں، شہریوں نے حکومت وقت سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں