جہلم ضلع بھر میں ٹرانسپورٹرزسمیت کنڈیکٹروں کی جانب سے دھوکہ دہی، بد عنوانی عروج پر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ضلع بھر میں ٹرانسپورٹرزسمیت کنڈیکٹروں کی جانب سے دھوکہ دہی، بد عنوانی عروج پر، شہریوں کو کرایوں سے بچنے والی ریزگاری واپس کرنے سے عاری، روزانہ ریزگاری کی مد میں ٹرانسپوٹرز ہزاروں کمانے میں مصروف،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ہرماہ پٹرول کی قیمتوں میں رد و بدل کے باعث مہنگائی کے ستائے مسافروں سے مقررہ کرایوں سے کئی گنا اضافی کرائے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ بقایا رقم کی واپسی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی جاتی جس کیوجہ سے بسوں، ویگنوں، ہائی ایسسز میں سفر کرنے والے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے، ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے، پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جو کرائے مقرر کر رکھے ہیں ضلع جہلم کے ٹرانسپورٹرز سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ملی بھگت اور آشیر باد کیوجہ سے من مرضی کے کرائے وصول کر رہے ہیں، مسافروں نے ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم سے دیگر شہروں میں چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرائے نامے گاڑیوں کے اندر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور مقررہ کردہ کرائے وصول کرنے سمیت ریزگاری کی واپسی کا پابند بنایا جائے تاکہ بسوں، ویگنوں میں سفر کرنے والے مسافر اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں اور حکومتی رٹ پر عملدرآمد ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں