ساہیوال ریجن میں پٹرولنگ ایس پی کا دفتر نہیں،ملازمین ریجن کے معاملات کے لئے ملتان 170کلو میٹر سفر کرنے پر مجبور

Spread the love

ساہیوال ( )ساہیوال ریجن میں پٹرولنگ ایس پی کا دفتر نہیں،ملازمین ریجن کے معاملات کے لئے ملتان 170کلو میٹر سفر کرنے پر مجبور،پٹرولنگ سینئر اور جونیئر افسران کا وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ایس پی آفس بنانے کا مطالبہ-تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے سینئر و جونیئر نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ساہیوال کو بنے 8سال ہو گئے ہیں،پنجاب پولیس کی تمام برانچز کے ایس پی صاحبان ساہیوال ریجن میں کام کر رہے ہیں مگر ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ڈویژن ساہیوال میں تین درجن سے زیادہ پوسٹیں اور ہزاروں ملازمین ہونے کے باوجود ابھی تک ساہیوال ریجن میں پٹرولنگ ایس پی کا دفتر موجود نہیں،ہمیں ریجن کے متعلقہ معاملات کے لئے 170کلومیٹر کا سفر کر کے ملتان جانا پڑتا ہے۔ ملازمین نے آئی جی پنجاب سے ساہیوال میں ایس پی پٹرولنگ کی پوسٹ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ریجن کے سینکڑوں ملازمین کو طویل سفر سے نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں