جہلم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی صورتحال دن بہ دن پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی صورتحال دن بہ دن پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ اور کیسسز میں اضافہ ہوتا جا رہا جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی پابندی، سماجی دوری اور ڈبلیو ایچ کی گائیڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوے سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اشرف چغتائی نے کہا کہ اس امر کی ضرورت کہ وفاق تمام صوبوں کو آن بورڈ لے اور وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آپس میں رابطہ کاری جو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس طرح ہم سب ایک ہو کر اس موذی وباء کا مقابلہ کر کے اس سے نجات پا سکتے ہیں۔ اشرف چغتائی نے مزید کہا کہ اس عوام کو صوبائی حکومتوں سے تعاون کی ضرورت ہے جس جگہ ضرورت مند غریب مسکین دیہاڑی دار کو بر وقت راشن نہ ملا ہو ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے اور لوکل انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے تا کہ کورونا کی موزی وباء سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں