مسلح افرادنے مچھ کوئلہ فیلڈ سے کان کنوں کو اغوا کر کے پہاڑیوں پر لے جا کر فائرنگ کی

Spread the love

کوئٹہ:مچھ کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسلح افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کر کے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 10 سے زائد کان کن زخمی ہوئے جس میں سے کئی کان کنوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو مچھ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کچھی مراد کاسی نے فائرنگ کے واقعے میں 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ گشتری کے علاقے میں پیش آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں