لیبر ڈیپارٹمنٹ جہلم ضلع بھر کے مزدوروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی نائب صدر و زونل سیکرٹری حاجی محمد افضل بلوچ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ جہلم ضلع بھر کے مزدوروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور انسپکٹرز مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کی بجائے فیکٹری مالکان سے ماہانہ وصول کرنے میں مصروف ہیں جبکہ 10,10 سال سے مزدوروں کو ابھی تک میرج گرانٹ سمیت دیگر فنڈز نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کو فیکٹری مالکان کی طرف سے خود ساختہ قوانین بنانے پر مزدوروں کو بے جا تنگ کرنے جن میں اتوار کی چھٹی کے ساتھ ہفتہ اور پیر کی چھٹی کی تنخواہ کی کٹوتی اور بغیر اطلاع دیئے محنت کشوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے جبکہ مزدورں کے حق میں آواز اٹھانے والے مزدور رہنماؤں کو ناجائز طور پر حراساں کرنے اور ان کے خلاف بے بنیاد مہم اورکردار کشی کرنے جیسے مسائل میں اضافہ ہو رہاہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر محنت، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، لیبر ڈیپارٹمنٹ میں بدعنوان افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اورمزدوروں کو 10 سال سے نہ ملنے والے فنڈز سمیت دیگر حقوق دلوائے جائیں تاکہ مزدور طبقہ احسن انداز میں زندگیاں گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں