کھیل ،تعلیم یا پھر دیگر شعبہ ہائے زندگی ہو پاکستان کی دھرتی کے سپوت مادر وطن کا نام روشن کرنے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں

Spread the love

مانچسٹر (عارف چوہدری) 

کھیل ،تعلیم یا پھر دیگر شعبہ ہائے زندگی ہو پاکستان کی دھرتی کے سپوت مادر وطن کا نام روشن کرنے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام عزت و احترام کے ساتھ پہچانا جاتا ہے بحیثیت قوم اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے ۔ پاکستان کے ذندہ دالان کے شہر لاہور کے قابل فخر سپوت سہیل چوہدری کو کورین مارشل آرٹ تھائی کوان ڈو کو پنجاب تھائی کوان ڈو ایسوسی ایشن کا پیٹرن منتخب کر لیا گیا ہے جس پر عالمی سطح پر بسنے والے انکے دوست احباب و رفقاء خوشی سے نڈھال ہیں یاد رہے سہیل چوہدری کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ برطانوی تھائی کوان ڈو فیڈریشن کے بھی رکن ہیں جسکی وجہ سے انہیں نمایاں مقام حاصل ہے۔ میڈیا کو دے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب تھائی کوان ڈو ایسوسی ایشن کا پیٹرن بننا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ایسا والدین کی دعاؤں اور دوست احباب رفقا اور مارشل آرٹ کے پیشہ ور افراد کی دور اندیشی اور کمال مہربانی کی مرہون منت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورین مارشل آرٹ کو پاکستان کی سطح پر مذید آگاہی دینے کے لیے وہ اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کریں گے اور جسطرح مجھ پر اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا۔ میں سب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں