بنوں میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا,اکرم خان دورانی

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کی سلیکٹیڈ حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے۔سابق وزیر اعلی و اپوزیشن لیڈر

بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ واپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بنوں میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا پی ٹی آئی کی سلیکٹیڈ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے دس سالوں میں جنوبی اضلاع میں کوئی ایک ترقی منصوبہ پیش کرسکے ملک اور صوبے تباہی کے دہانے پر کھڑا کئے جعلی تبدیلی کے نام پر عوا م کو دھوکہ دیا سلیکٹڈ وزیر اعظم آج خود تسلیم کررہے ہیں کہ بغیر تیاری کے حکومت میں نہیں آنا چاہیے اب عمران خان 31جنوری سے پہلے چلے جائیں ورانہ پی ڈی ایم سلیکٹڈ کو چلتا کردینگے بنوں کا احتجاجی جلسہ پی ڈی ایم کے سارے جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں کے علاقہ جہانگیر للوزئی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم ملک میر اسلم خان،حاجی گل ملک حاجی زین اللہ خان،شاہد خان درانی،ملک شعیب خان سورانی،جے یو ائی للوزئی کے جنرل سیکرٹری حافظ اعزاز سورانی سمیت دیگر رہنماؤ ں نے بھی خطاب کیا اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے دور کا کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ پیش نہیں کرسکتے ہیں البتہ بی ار ٹی ایک واحد ترقیافتہ منصوبہ ہے جو چلنے کی بجائے آئے روز بسوں میں آگ لگ جاتی ہے صوبائی حکومت ے بی ار ٹی کے ساتھ ساتھ بلین ٹریز پراجیکٹ کے کارناموں سے عوام کے سر شرم سے جھگ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک وفاقی وزیر فواد چوہدری کہہ رہا ہے کہ بنوں تو ایک ریگستان ہے اس میں انٹر نیشنل ائرپورٹ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں حالانکہ اس ائرپورٹ کو بین الاقومی پروزوں کیلئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انٹر نیشنل بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس پر عملی اقدامات کے تحت کام بھی شروع کیا گیا مگر پی ٹی آئی نے اس منصوبے کو ختم کیا انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کیلئے اپنے دور اقتدار میں صحت ابنوشی آبپاشی کے میگاہ پراجیکٹس مکمل کروائے مگر یہاں کے حقوق پر کوئی سودے نہیں کی انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام کو ملکی سطح پر اہم سیاسی فیصلوں میں اہم مقام حاصل ہے جوکہ مولانا فضل الرحمن کی مرہون منت ہے اب بنوں کے عوام مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم قائدین کا پھولوں سے استقبال کرینگے اور تاریخ میں بنوں ڈی پی ایم جلسہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں