پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیرآباد میں ہونے والے ضمنی انتحاب کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیرآباد میں ہونے والے ضمنی انتحاب کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ھے. اس نشست کے انتحاب کے لئے مجموعی طور پر 22 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں جن میں جماعت اسلامی کے ناصر محمود کلیر،پیپلز پارٹی کے اعجاز احمد سماں، تحریک انصاف کے چوہدری محمد یوسف، تحریک لبیک کے ناصر محمود سیفی شامل ھیں. مسلم لیگ ن کی طرف سے مستنصر علی گوندل، امتیاز اظہر، میڈم طلعت محمود، بابر علاؤالدین نے کاغذات جمع کروائے ہیں. تاہم مسلم لیگ ن کی طرف سے تا حال نامزدگی سامنے نہیں آئی. دیگر کاغذات جمع کروانے والوں محمد مشتاق بٹ،خالد منظور چیمہ،شاہد رضا،عمر یوسف، امتیاز احمد،بابر امتیاز، شبیر اکرم چیمہ، وقار احمد چیمہ، حسن وقار، وہاج شوکت، عامر زمان، محمد وقاص اور ملک ذبح اللہ میں زیادہ تر متبادل امیدوار شامل ھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں