جہلم سی ای او ایجوکیشن کی عدم دلچسپی، درجنوں پرائیویٹ سکولزرجسٹرڈ نہ ہو سکے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم سی ای او ایجوکیشن کی عدم دلچسپی، درجنوں پرائیویٹ سکولزرجسٹرڈ نہ ہو سکے۔ فیس کی مد میں جمع کرائے گئے ہزاروں روپے ضائع۔ پرائیویٹ سکولز مالکان سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں قائم پرائیویٹ سکولز مالکان جنہوں نے اپنی فائلیں مکمل کرکے سی ای او ایجوکیشن کے دفتر میں جمع کروارکھی تھیں اور ہزاروں روپے کی فیسیں بھی تجدید کی غرض سے جمع کروا رکھی ہیں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو صبح و شام کے چکر لگوائے گئے اور ہر روز ایک نیا اعتراض عائد کرکے پرائیویٹ سکولز مالکان کو فٹ بال بنائے رکھا، نجی سکولز مالکان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے عملے نے مسلسل 3 ماہ تک ذلیل کرنے اورذہنی ٹارچر کرنے کے بعد آخر میں جواب دے دیا گیا کہ اب آپکا سکول رجسٹر نہیں ہو سکتا۔ نجی سکول مالکان نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے جن سکولز کی فیسیں جمع کروائیں گئی ہیں اور بلا وجہ رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ایسے سکولز کی فائلز کی انکوائری کروا کر سکولز کو رجسٹرڈ کروایاجائے، غفلت و لاپرواہی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ درس و تدریس سے وابستہ افراد رزق حلال کما کر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں