ساہیوال آ صف ندیم: چیچہ وطنی تھانہ شاہ کوٹ کے نواحی چک 22چودہ ایل میں 9 افراد نے ڈنڈوں سوٹوں اور آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کرکے 4 افراد کو شدید زخمی کردیا ۔ ذرائع
محمد امجد ولد محمد احمد یار کاٹھیہ کے گردن میں فائر لگا جبکہ باقی تین افراد کو حملہ آواروں نے ڈنڈوں سوٹوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
محمد اویس انصاری اپنی فروٹ کی دکان پر کام میں مصروف تھا کہ اسی اثنا میں فیصل ولد ذوالفقار کاٹھیہ ، صابر ولد قادر کاٹھیہ ، قادر ولد شامد کاٹھیہ ، عابد کاٹھیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پرانی رنجش پر حملہ کردیا ۔فیصل کاٹھیہ نے پسٹل سے فائر کرکے محمد امجد کو شدید زخمی کردیا ۔فائر امجدکی گردن میں لگا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا ۔ جبکہ دوسرے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا
