مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا۔ صدر ورلڈ وویمن فاونڈیشن
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کاروباری شخصیت و صدر ورلڈ وویمن فاونڈیشن محترمہ رخسار بٹ نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ حکومت وقت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے جو غریب عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں حکومت غریب عوام کو ریلیف کے بجائے ذلیل وخوارکر رہی ہیں جو افسوس ناک ہے ایک طرف کرونا وائرس نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا اور دوسری طرف حکومت وقت کی طرف سے ایشیاء خورد و نوش کی چیزوں میں دوگنا اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے ورلڈ وویمن فاونڈیشن کی صدر محترمہ رخسار بٹ نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ ایشیاء خورد و نوش کی چیزوں میں اضافے کی بجائے کمی کریں تا کہ غریب اور بے بس عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے اور جتنے غریب، اور بے روزگار افراد وزیر اعظم عمران خان کے احساس فنڈز سے محرومی کا شکار ہے ان غریب، بے بس افراد، اور لاچار افراد کو احساس فنڈ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ انکو درپیش مسائل بروقت حل ہو سکے کیونکہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی اہم زمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری حضرات درپیش مسائل و مشکلات سے دوچار ہے جو افسوس ناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثر کاروباری افراد کے ساتھ حکومت وقت مالی تعاون کریں تا کہ کاروباری افراد کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے۔