با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 11 جنوری 2021
ساہیوال : قائداعظم انٹر ڈویژن چمپیئن شپ میں ساہیوال ڈویژن کی اتھلیکٹس بوائز ٹیم پنجاب کی بہترین ٹیم قرار،7 ایونٹس میں سے 6 گولڈ میڈل حاصل کئے۔ صوبائی سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس کی ٹیم کو مبارک باد- ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چودھری عبدالقیوم کی پریس ریلویز۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں ہونے والی قائداعظم انٹر ڈویژن چمپیئن شپ میں ساہیوال ڈویژن کی اتھلیکٹس بوائز ٹیم پنجاب کی بہترین ٹیم قرارپائی جس نے7 ایونٹس میں سے 6 میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نمایاں کامیابی سمیٹی- 100میٹر ریس میں ساہیوال ڈویژن کے علی احمد نے 10.06سکینڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،200میٹر ریس میں بلال میراں نے پہلی پوزیشن،400میٹر ریس میں احمد سعید رندھوا نے 49.40سکینڈ کے پہلی، 4X100اور 4X400ریلے ریس میں ساہیوال ڈویژن نے پہلی،لانگ جمپ میں عنصر عباس نے ساہیوال ڈویژن کی طرف پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کئے۔ مقابلوں کے اختتام پر صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی نے کھلاڑیوں میں گولڈ میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کئے – سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس نے ساہیوال ڈویژن میں سپورٹس کے فروغ کے لئے ہونے والے اقدامات کو سراہا اور افسران کو بھی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی