بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت حاجی اشرف مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے

Spread the love

مانچسٹر (عارف چوہدری)

دنیا فانی ہے ہر جاندار شئے موت کے کڑوے ذائقے کے تابع ہے کوئ بھی اس سے انکاری نہیں کر سکتا ۔ زندگی و موت قدرت کے اختیار میں ہے کب فانی دنیا سے ابدی نیند سو جانا ہے اس غیبی علم کو صرف واحدہ لا شریک جانتا یے۔برطانیہ کی مذہبی کاروباری سماجی شخصیت حاجی اشرف آخری ٹھکانے کی طرف اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جس پر کمیونٹی اشکبار ہے وہ ایک شریف النفس انسان تھے ۔ یاد رہے مرحوم سماجی مذہبی شخصیت کیو ڈی ایس انٹرنیشنل فورم کے سر پرست اعلی محمد اسحاق عزیز اور سیکرٹری عبد الرحمٰن عزیز کے سگے ماموں اور سسر تھے ۔ دعائے رب ذوالجلال ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین انکی وفات پر لارڈز واجد خاں ڈپٹی مئیر راچڈیل عاصم رشید ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان مال ون -ٹینتھ ایونیو لاھور کے چئیرمین اور کیو ڈی ایس انٹرنیشنل فورم کے صدر رانا امتیاز احمد -گلبرگ گیلریا کے سی ای او محمد نسیم نیاز سابق کونسلر ملک ضرار افضل-سینئر صحافی ملک سہیل انجم- رانا علی امتیاز-نیاز نسیم -ارباب نیاز -اٹلی کی ممتاز کاروباری شخصیت اور حکومت پاکستان کے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی قونصلر شہر یار خان -ارباب خان -سابق سپرٹیڈینٹ جیل کوٹ لکھپت لاھور چودھری اعظم خان سینئر صحافی بیورو چیف نوائے وقت بر طانیہ صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے چودھری عارف پندھیر نے انکی اچانک وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں