مانچسٹر رپورٹ چودھری عارف پندھیر
حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا کی وبا سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے اور حکومت پاکستان کی جانب سے عائد پابندیوں بارے پاکستانی قونصلیٹ کے قونصل جنرل طارق وزیر نے بذریعہ وڈیو لنک گریٹرمانچسٹرکی صحافی برادری سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں حکومت پاکستان کی طرف سے تازہ ترین سفری پابندیوں اور برطانیہ سے کسی بھی مردہ شخص کاجسد خاکی پاکستان لے جانے بارے حکمت عملی کی بھی وضاحت کی ۔ جب سے پاکستانی مانچسٹر قونصلیٹ میں قونصل جنرل طارق وزیر تعنیات ھوئے ہیں پاکستانی کمیونٹی بہت خوش نظر آتی ھے کیونکہ وہ قونصلیٹ میں کمیونٹی کے ہر فرد کو ان سے بغیر اپوائنٹمنٹ ملنے کی سہولت ھے ویڈیو میٹنگ میں قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ میں نے قونصلیٹ کے عملہ کو واضح ہدایت کی ہوئ ہے کہ کمیونٹی کے مسائل کو بخور سنیں اور انکے ساتھ اعلیٰ اخلاق سے پیش آئیں ان کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیونٹی کے مسائل میرے علم میں لائیں ہم کمیونٹی کی خدمت کے لیے یہاں موجود ہیں ہمارے فرائض میں ہےکہ ہم اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے میں کوئ کسر باقی نہ چھوڑیں کمیونٹی کے تعاون سے ہی ہم انکے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی کورونا وائرس کی وبا سے نجات پا کر معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے میں خود گریٹر مانچسٹر کے مختلف شہروں میں جا کر پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھلی کچہری لگاؤں اور اور انکی شکایات سنکر انہیں حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وڈیو لنک میٹنگ کی میزبانی کمیونٹی ویلفئیر اتاشی فضاء نیازی نے انجام دی فظاء نیازی تقریباً ایک سال تک قائم مقام قونصل جنرل اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دے چکی ہیں – صحافیوں کی جانب سے بعض سوالات جو انکے متعلقہ تھے انتہائی مفصل طریقے سے وضاحت دی اور کہا کہ آپ سب کی تجاویز پر غور کرکے اگلی میٹنگ پر تجاویز کی پیش رفت کے متعلق بتایا جائے گا یار رھے کی قونصلیٹ کے زیادہ ملازمین لوگوں سے بہت تعاون کرتے ہیں جن میں پاسپورٹ مینجر سردار غلام مصطفی – محمد سلیم -رائے سعید – پروین احسن- محمد ایاز -کمرشل قونصل محمد اختر -عقیل -یاسوب-شہزاد علی -عرفان شامل ہیں – نادرا کے سابق مینجرز فیصل حسین اور محمد قیصر – محمد الیاس -خرم شہزاد بھی اپنی تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کی جس کی وجہ سے کمیونٹی کے افراد انہیں یاد کرتے ہیں