جہلم پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی راحیلہ مہدی نے کارکنوں سے رابطے شروع کر دیئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی راحیلہ مہدی نے کارکنوں سے رابطے شروع کر دیئے، علاقائی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی نے گزشتہ روز ڈھیری آرائیاں میں مہر احسان جبکہ ڈھوک جمعہ میں ملک عادل کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ملاقات کی، راحیلہ مہدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں 5 میں سے 4 نشستیں پی ٹی آئی کے پاس ہیں جبکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کا تعلق بھی جہلم کے حلقہ این اے 67 سے ہے، بدقسمتی سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات کی منظرکشی کر رہی ہیں، شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکاہے، شہر کے گلی محلوں میں کچرے کنڈی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، بیشتر علاقوں میں صاف پانی کی سپلائی خواب بن کر رہ گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ راحیلہ مہدی نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا حکومت کو چاہیے کہ شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے اور بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ آمدہ انتخابات میں ووٹرز پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کامیاب بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں