اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رہے گی فٹ پاتھ تجاوزات ناقابل برداشت ہے سرکاری اراضی پر کھوکھے بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دونگا اور کار سرکار میں مداخت ناقابل برداشت ہے یہ باتیں جمعہ کے روز میونسپل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید غیب علی شاہ کی جانب سے جوٹیال میں غیر قانونی اور تجاوزات پر بنائے جانے والے کینٹین کے خلاف کریک ڈاون کے بعد رپورٹ دینے کے بعد میڈیاکیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ بعد ازاں غیر قانونی کیبن کے خلاف کریک ڈاون سے قبل مالک کو کئی بارادارے کے جانب سے قانونی نوٹس جاری کردئے تھے مگر کیبن کو نہیں ہٹا یا گیا مجبوراٌ میونسپل فورس ہٹانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں سخت کاروائی کی جائے، اس سے قبل تحصیلدار مختار احمد نے خالصہ سرکار اور سرکاری اراضی پر کی جانے والے تعمیرات کے خلاف مجسٹریٹس کے جانب سے کریک ڈاون کے حوالے سے تفصیلات سے آگا ہ کیا، انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلا س مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ، سیکٹر مجسٹریٹس ذوالفقار علی، قندیل زہراء میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ الگ الگ ٹیمیں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں غیر قانونی اقدامات کے خلاف سخت کاروئیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان شہر ی حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ لینڈ مافیا سے متنازعہ زمینوں کی لین دین نہ کریں جانچ پڑتال کے بعد ہی اراضی کی خریدو فروخت کریں تاکہ پریشانیوں سے بچ سکیں اور لینڈ مافیا کے چنگل سے محفوظ رہ سکیں۔

مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔22 جنوری 2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں