پی ڈی ایم کی اعلی قیادت کی ھدایت پر خیر سگالی کے طور پر مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ کے حق میں انتحاب سے دستبرداری کا اعلان

Spread the love

وزیرآباد(طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) حلقہ پی پی 51 وزیرآباد میں 19 فروری کو ھونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدوار چوہدری اعجاز احمد سماں نے پی ڈی ایم کی اعلی قیادت کی ھدایت پر خیر سگالی کے طور پر مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ کے حق میں انتحاب سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کی پاسداری پیپلز پارٹی کا وطیرہ ھے اور جہموری قوتوں کی مضبوطی ہمارا مشن ہے. یہ امر قابل ذکر ہے کہ اعجاز سماں گزشتہ کئی انتحابات میں مسلسل شکست سے دو چار رہے ہیں اور اب کی بار انہوں نے اپنے دیرینہ حریف اور مسلسل تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتحب ہونے والے شوکت منظور چیمہ مرحوم کی بیوہ بیگم طلعت محمود کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر کے حکومتی امیدوار کے خلاف مشرکہ جدوجہد کا اعلان کر دیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں