لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل، دکانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے،تفصیلات کے مطابق تحصیلدار منیر خان نے اندرون شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کی گئیں جبکہ بعض دکانداروں سے نقد جرمانے بھی وصول کرکے رسیدیں جاری کی گئیں،دوران چیکنگ تحصیلدار نے اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں اور خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ ماسک، دستانے اور دکاندار دکانوں کے باہر ہینڈ سینی ٹائزر رکھیں اور دکانوں کے اندر صرف 1 صارف کی موجودگی کو یقینی بنائیں، دکانداروں نے اگر حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا تو قانون کا مذاق اڑانے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ شہری بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے بچوں کو بھی گھروں کے اندر محفوظ بنائیں تاکہ موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں