ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب انجینئر غلام صدیق خان نے زرعی انجینئرنگ ویل ڈرلنگ ساہیوال کے آفس میں واٹر ٹیبل ریکارڈنگ ویل کا افتتاح

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 30 جنوری 2021

ساہیوال ( آ صف ندیم )ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب انجینئر غلام صدیق خان نے زرعی انجینئرنگ ویل ڈرلنگ ساہیوال کے آفس میں واٹر ٹیبل ریکارڈنگ ویل کا افتتاح کیا -ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن انجینئر احمد یار خان،ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ لاہور ریجن انجینئر طارق پرویز شاہین،ملتان ریجن انجینئر عبداللہ خٹک،ڈویژنل انجینئر ساہیوال ڈویژن انجینئر شاہد عزیز گھمن اورڈسٹرکٹ آفیسر ایگری انجینئر نگ او رانفارمیشن سیکرٹری پنجاب ایگریکلچرل انجینئرنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن بھی اس موقع پر موجود تھے – ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ واٹر ٹیبل ریکارڈنگ سے زیر زمین کی سطح کا اندازہ لگایا جائے اور اس بارے میں کسانوں کی موثر انداز میں رہنمائی کی جائے -انہوں نے مزید کہا کہ واٹر ٹیبل ریکارڈنگ ویل ہر یونین کونسل سطح پر لگانے کے لئے ایک منصوبہ تیارکیا جانا چاہیے تا کہ کسان ضرورت کے مطابق پانی استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کی بچت ہو-آخر میں ڈائریکٹر جنرل انجینئر غلام صدیق خان نے سیکرٹری پنجاب ایگریکلچرل انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتظامات اور کارکردگی کو بے حد سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں