پی ٹی آئی حکومت نے لوگوں کو اقتدار میں آنے سے پہلے جو سہانے خواب دکھائے تھے وہ سب خواب ہی ہیں

Spread the love

جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ: پاکستان مسلم لیگ ن جہلم کے سابق چیئرمین(لوکل زکوٰۃ کمیٹی) راجہ عمر حیات نے اردو گلوبل کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت بالکل نااہل ہے۔جس نے لوگوں کو اقتدار میں آنے سے پہلے جو سہانے خواب دکھائے تھے وہ سب خواب ہی ہیں۔ آج مہنگائی اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ اشیاء غریب عوام کی دستر س سے باہر ہو چکی ہیں۔یہ نااہل ٹولہ جو اس وقت ہمارے ملک پاکستان پر مسلط ہو چکا ہے۔
بس ان لوگوں نے ایک ہی رٹ لگائی ہوئی ہے کہ میں نوازشریف کو این آر او نہیں دونگا۔جبکہ خود یہ عوام سے این ار آو مانگ رہے ہیں جو کہ ان کو ہر گز نہیں مل سکے گا۔
انہیں نے جس جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کے دلوں کو مجروح کیا ہے اور مہنگائی کی ہے عوام اب ان سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں