مقبول بٹ شہید کی جدوجہد جموں کشمیر کی قومی آزادی اور بہتر انسانی سماج کی ترجمان ہے

Spread the love

۔شہید کے راستے پر چل کر ہی جموں کشمیر کے لوگ غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزادی کی نئی صبحِ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں بکھری ہوئی وحدت پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکے گی ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے برطانیہ بھر میں نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنوں اور کابینہ کے دیگر اراکین سے بذریعہ فون کانفرنس کے ذریعے کیا ۔انھوں نے کہا  کہ وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے برطانیہ بھر میں لاک ڈاون چل رہا ہے ۔ جس کے وجہ سے گیارہ فروری کا پروگرام اکھٹے ہو کر نہیں کیا جا سکتا انھوں نے برطانیہ بھر میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنوں سے کہا ہیے کہ وہ اپنے اپنے یونٹ کے زیر اہتمام کانفرنس کالوں کے ذریعے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں ۔ انھوں نے کہا تقسیم کشمیر کی ہر سازش کر ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہویے  مادر وطن کی قومی آزادی اور غیر طبقاتی سماج تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں جب ہر طرف ریاست کی تقسیم اور بندر بانٹ  کی سازشیں ہو رہی اپنے آپ کو منظم کرنے ہویے پوری ثابت قدمی جرات اور حوصلے کے ساتھ مقبول بٹ شہید کے افکار اور نظریات کے ساتھ قومی آزادی کی جدوجہد کو تیز کریں ۔ اجلاس سے شوکت مقبول بٹ  محمود کشمیری حسن محمود  آزاد راجہ آفتاب احمد  سلیم یاس واجد سردار سحروش  دانش برکت اعجاز پیر سردار آفتاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں