دھنک لندن ویلفئر فاونڈیشن کی چئیر پرسن سیدہ کوثر منور کا ممتاز صحافی سید وارث احمد نظامی کےانتقال پر اظہار تعزیت

Spread the love

ممتاز صحافی سید وارث احمد نظامی انتقال فرما گئے ۔
دھنک لندن ویلفئر فاونڈیشن کی چئیر پرسن سیدہ کوثر منور کا اظہار تعزیت،

مانچسٹر( شکیل قمر ) سید احمد نظامی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دھنک لندن ویلفئیر فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن سیدہ کوثر منور کا کہنا ہے کہ سید احمد نظامی جیسی شخصیت کی وفات ادب اور صحافت کے لئے گہرے دکھ اور رنج کا مقام ہے۔ سیدہ کوثر کا کہنا ہے کہ ادارہ دھنک لندن سید احمد نظامی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک یاد گار پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے
برطانیہ کے معروف و مشہود ادیب ، مایہ ناز صحافی ایس این ٹی وی کے پروڈیوسر ، منجھے ہوئے اینکر پرسن اور تجزیہ نگار ، ہر دلعزیز شخصیت ، متعدد تنظیموں کے سرپرست جناب سید احمد وارث نظامی مانچسٹر میں قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں ۔ مرحوم عرصہ دراز سے کینسر جیسی موذی بیماری سے بہت بہادری سے جنگ کر رہے تھے انھوں نے اردو ادب میں کئی نیشنل و انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کئے سیدہ کوثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سید احمد نظامی صاحب کا ساری زندگی ضرورتمندوں کی آگے بڑھ کر مدد کرنا شیوا رہا مرحوم انتہائی مدبر سلجھے ہوئے اور دھیمے لہجے کے مالک تھے ادارہ دھنک لندن کی طرف سے سیدہ کوثر ان کی علمی اور ادبی صحافتی اور سیاسی و سماجی خدمات کے صلے میں ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں ۔ اور جلد ہی ان کے اعزاز میں ایک لائیو پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور دعاگو ہیوں کہ اللہ سبحان تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین سمیت ان کے مداحوں اور پر ستاروں کو صبر ِجمیل عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں