ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژ ن کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 9 فروری 2021

ساہیوال (آ صف ندیم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژ ن کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور بلا تفریق بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے جبکہ سال ہا سال سے سرکاری واجبات اور کرایوں کی عدم ادائیگی میں ملوث افراد کے خلاف بھی ایکشن شروع کیا جا رھا ھے-انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں قبضہ مافیہ کے خلاف ایکشن پر اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں کہی جس میں اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق کے علاوہ سیاسی شخصیات چوہدری نوریز شکور خاں،چوہدری علی شکور،رانا آفتاب احمد خاں،شکیل احمد نیازی،شیخ محمد چوہان،وحید اصغر ڈوگر،ڈاکٹر مظہر شیرازی،مظہر شاہ کھگہ اورراؤ محمد اسلم نے بھی شرکت کی – اجلاس میں شرکاء نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کچی آبادیوں کے ان مکینوں کو فوری مالکانہ حقوق دیئے جائیں جن کے کیسز منظوری کے لئے زیر التواء ہیں ۔ انہوں نے ناجائز قبضوں کے خلاف سیاسی مداخلت کے بغیر کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا -انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری واجبات خصوصا دوکانوں کے کرایوں کی وصولی کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں