جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کالج کمپاؤنڈ کے اندر ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کے آغاز پر ریلی نکالی گئی ریلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نعرے بلند کئے گئے ریلی کالج کے ہال میں پہنچی جہاں سیمینار کا آغاذ کیا گیا جس میں طالبات نے تقاریر کیں اور ملی نغموں کے زریعے کشمیر پر بھارتی جارحانہ قبضے اور متعصب پالیسیوں کو بے نقاب کیا، صدر شعبہ سیاسیات محترمہ پروفیسر مبشرہ گوندل نے مسئلہ کشمیر اور آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی معلومات فراہم کی، محترمہ ثمینہ ضیاء پرنسپل نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل پر زور دیا، طالبات نے کشمیر کے حوالے سے بنائے گئے پوسٹر اور فن پاروں کی نمائش بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں