اللہ تعالی جسے چاہتا ہے اسلام کے لئے چن لیتا ہے

Spread the love

اللہ تعالی جسے چاہتا ہے اسلام کے لئے چن لیتا ہے اور اللہ اور اس کے رسول کی محبت اس کے دل میں راسخ ہو جاتی ہے ایسا ہی ایک دلوں کو چھو جانے والا واقعہ مسجد الشفا بابرز ملز کمیونٹی سنٹر میں پیش آیا جب ایک یورپ کی عیسائی لڑکی نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ۔ ڈاکٹر امجد عزیز الازھری نے اسے اسلام کے بارے میں بنیادی تعلیمات سے آگاہ کیا اور بعد ازاں کلمہ طیبہ پڑھا کر مسلمان کیا ۔ قبول اسلام کی وجہ سے فاطمہ کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں جو اسلام قبول کرنے پر ان کے دل کی پاکیزگی و خوشی کی علامت ہے ۔بعد ازاں میجسٹک قرآن اور اسلامی کتب کا تحفہ پیش کیا گیا ۔ یو جی نیوز کی طرف سے آل محمد شاہ سے بات کرتے ہوئے سسٹر فاطمہ نے بتایا کہ وہ کئی سال سے اسلام کا مطالعہ کر رہی تھیں اور آج وہ موقعہ آ گیا ہے جب ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ہے ۔
کریمیہ انسٹیٹیوٹ کے نو مسلم پروگرام کا یہ اسلامی بہن حصہ ہیں ۔ اللہ تعالی انھیں دین پر استقامت نصیب فرمائے اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے ۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں