پنڈدادنخان گورنمنٹ چودھری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج میں مسجد کی تعمیر اور فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات

پنڈدادنخان گورنمنٹ چودھری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج میں مسجد کی تعمیر اور فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر نیاز سلطان سروری قادری صاحب تھے
صاحبزادہ پیر نیاز سلطان سروری قادری نے چالیس طالبعلموں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان بھی کیا
سماجی و رفاہی تنظیمیں اسلامک ھیلپ اور ایچ ایم سی ٹی تعمیرات کے تمام اخراجات اٹھائں گیں
افتتاحی تقریب میں پرنسپل انجینئرجاوید اقبال کالج کے عملے کے علاوہ چودھری یامین باگڑی عبدالحفیظ ساقی سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی
گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے پرنسپل اور چوہدری یامین باگڑی نے اسلامی ہیلپ انٹرنیشنل اور ایچ ایم سی ٹی اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں مسجد کی تعمیر ازحد ضروری تھی اور فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے طالب علموں کو صاف پانی میسر ہوگا جب کہ تحصیل بھر کے چالیس کے قریب بچوں کی تعلیمی کفالت غریب علاقے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اسلامک ہیلپ اور ایچ ایم سی ٹی کی کاوشیں قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں اس سے قبل مذکورہ دونوں تنظیموں کی طرف سے تحصیل سے تعلق رکھنے والے 26 غریب اور مستحق افراد میں اٹھارہ ہزار روپے فی کس کی رقم تقسیم کی گئی اور للہ چوک میں پولیس پوسٹ پر بھی مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تحصیل بھر کے سماجی و رفاہی حلقوں نے نے مذکورہ دونوں تنظیموں کی طرف سے تحصیل پنڈدادنخان میں شروع کیے گئے رفاہی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ ترین تحصیل کے لیے ان تنظیموں کا کام کسی نعمت سے کم نہیں اللہ تعالی ان کو اور ان کے سپانسر کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں