تعلیمی اخراجات کو حصول علم میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان

Spread the love

دی یونیورسٹی آف لکی مروت کے زیر اہتمام علم کے حصول کا شوق رکھنے والوں کیلئے مالی معاونت کے کئی پروگرام شروع کر چکے ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت

لکی مروت(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تعلیمی اخراجات کو حصول علم میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔دی یونیورسٹی آف لکی مروت کے زیر اہتمام علم کے حصول کاشوق رکھنے والوں کیلئے مالی معاونت کے کئی پروگرام شروع کر چکےہیں۔کوئی بھی طالب علم فیس کی استطاعت نہ ہونے سے علم سے محروم نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہار دی یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے پاکستان بیت المال سے تعلیمی معاونت حاصل کرنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رجسٹرار انعام اللہ خان اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات پروفیسر میر احمد خان بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں کیونکہ آپ ہی ملک اور قوم کا مستقبل ہیں۔آپ ہی نے محنت کرکے ملک وقوم کو بہترین سائنسدان،تعلیمی ماہرین اور روشن مستقبل دینا ہے۔انہوں نے پاکستان بیت المال سے مالی معاونت حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں