وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ممتاز مسلم لیگی راہنما سابق کونسلر چوہدری ارشد محمود سلیمی کھاد ڈیلر رضائے الہی سے وفات پا گئے.مرحوم کو پیر مٹھا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.نماز جنازہ آستانہ شیخ القرآن کے زیب سجادہ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے پڑھائی.نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر.ڈاکٹر نثار احمد چیمہ ایم این اے.مسلم لیگ کے ضلعی صدر مستنصر علی گوندل.امتیاز اظہر باڑی.خالد منظور چیمہ.تحریک انصاف ویلفئیر ونگ کے صدر محمد رفیق بھٹہ.سابق تحصیل نائب ناظم میر ماجد علی سالار.پریس کلب کے چیئرمین افتحار احمد بٹ.اراکین اسمبلی. ممتاز سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ ھزاروں افراد نے شرکت کی.مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے ختم قل شریف 12 فروری جمعتہ المبارک کو 10بجے دن مسجد غوثیہ چیمہ کالونی وزیرآباد میں ہو گا. علاوہ ازیں جماعت اسلامی یو تھ ونگ پنجاب کے صدر ذبیح اللہ ملک سابق کونسلر کی بھاوج اور ملک اسد علی کی بیوی کی نماز جنازہ مرکزی جمیعت اہلحدیث کے صوبائی صدر پروفیسر عبدالستار حامد نے پڑھائی مرحومہ کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے اکابرین ارکان پارلیمنٹ کونسلرز صحافیوں وکلاء علماء کرام اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.
