کمشنر ساہیوال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی

Spread the love

ہڑپہ۔کمشنر ساہیوال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ایکڑ زرعی اراضی واگزار کروا لی۔عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین

ہڑپہ کے نواحی گاؤں 4/10 بھولو والا میں چھ ایکڑ سرکاری رقبہ پر گاٶں کے سابقہ نمبردار کا بیٹا مدثر لیاقت پچھلےکئی سالوں سے ناجائز قابض تھا قابضین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال

ہڑپہ (چوہدری آ صف ندیم سے )
تفصیلات کے مطابق
ہڑپہ کے نواحی گاؤں 4/10 بھولو والا میں چھ ایکڑ سرکاری رقبہ پر گاٶں کے سابقہ نمبردار کا بیٹا مدثر لیاقت پچھلےکئی سالوں سے ناجائز قابض تھا بلکہ اس کے زیر قبضہ زمین پراس نے تالاب وغیرہ بھی بنا رکھا تھا جس کے خلاف اے سی ساہیوال نے کاروائی کرتے ہوٸے نہ صرف سرکاری رقبہ واگزار کروایا بلکہ واگزار کروایا جانے والا زرعی رقبہ حقیقی حقداران گاؤں کے ساجھی لوگ (چوکیدار ۔لوہار نائی اور امام مسجد وغیرہ) کے حوالے کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین نے دوران گفتگو کہا کہ اس مہم کی ڈپٹی کمشنر ساہیوال ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی واضح ہدایات پر بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے -اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین کا مزید کہنا تھا کہ واگزار کروائے جانے والے چھ ایکڑ زرعی اراضی پر گاؤں کے سابقہ نمبردار کا بیٹا مدثر لیاقت ناجائز طور پر ان لوگوں کی زمین پر قابض تھا جو ساری زندگی گاؤں کے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں پر قابض تھا جاری کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ جگہ پر سالہا سال سے قبضہ کیا ھوا تھا اور املاک پر ناجائز قبضہ ختم کرانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور مرحلہ وار تمام قابضین کو بے دخل کیا جائے گا اور جہاں لیز ختم ہو چکی ہے ان جگہوں کی لیز کی تجدید کا موقع دیا جائے گا تاکہ حکومت کو ریونیو حاصل ہو سکے -انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری جگہوں پر ناجائز قبضوں کی بھی نشاندہی کریں تا کہ انہیں واگزار کرایا جا سکے


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں