وطن کو روشن راہوں پر گامزن کرنے کے لئے شریعت کی بالادستی ضروری ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) وطن کو روشن راہوں پر گامزن کرنے کے لئے شریعت کی بالادستی ضروری ھے. حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے غربت میں اضافہ کر دیا ھے.کرپشن کی غلاظت سے لبریز عناصر کے حقیقی احتساب کے لئے دیانت دار قیادت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ھے. ان خیالات کا اظہار سینٹر سراج الحق نے حلقہ پی پی 51 وزیرآباد میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے امیدوار ناصر محمود کلیر کی انتحابی مہم کے سلسلہ میں ایم سی جائی سکول کی گراونڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوئے کیا. جماعت اسلامی شعبہ خدمت کے سینئیر راہنما محمد مشتاق بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے جلسہ عام سے حلقہ کے عوام نے فیصلہ دے دیا ھے کہ 19 فروری کو فتح کا تاج ناصر کلیر کے سر سجے گا. ناصر محمود کلیر نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے حیائی کے طوفان نے موجودہ حکومت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ھے اور تبدیلی سرکار نے ملک و قوم کا حلیہ بگاڑ دیا ھے. سٹی امیر صابر حسین بٹ پنجاب یوتھ کے راہنما ملک ذبیح اللہ نے کہا کہ عوام کا شعور بیدار ھو چکا ھے اور اب کی بار وزیرآباد کے عوام دھوکہ باز عناصر کو ھمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں