انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد چیک کرنے کا حکم۔

Spread the love

تمام اعلی پولیس حکام کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد چیک کرنے کا حکم تمام اعلیٰ پولیس حکام کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد کی چیکنگ اور تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کردیں اس سلسلے میں آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔جس میں صوبے کے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت دی گئی ہے،کہ وہ اپنی کمانڈ میں کام کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل فی الفور شروع کریں اور اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کرکے ایک مہینے کے اندر اندر سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں