جہلم مختلف برانڈ کے سگریٹس کے 150 کارٹن برآمد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین ایف بی آر کی خصوصی ہدایت کے مطابق سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے آئی، آر، ای، این کی ٹیمیں پورے پاکستان میں متحرک ہیں، آرٹی ا و راولپنڈی کی ٹیم نے چیف کمشنر خالد محمود لودھی کی ہدایت پر گزشتہ روز ایک ٹرک حراست میں لیا جس میں 150 کارٹن برآمد کئے جس میں مختلف برانڈ کے سگریٹس شامل تھے جن کی مالیت 33 لاکھ 75 ہزار ورپے کی ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس شامل ہے، ٹیم ممبرز نے رفیق خان، شجاعت علی خان اور عمران شامل ہیں۔ایف بی آر کے ذمہ داران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، سررفیق خان نے بتایا کہ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت سے حکومت پاکستان کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے پیش نظر ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کی ٹیموں نے چھاپے مارنے شروع کر رکھے ہیں۔چھاپوں کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں ملوث افراد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال کی قید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملنے والے احکامات کے تحت غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کے کاروبار میں ملوث گاڑی کو بھی ایف بی آر کا ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ محکمہ ضبط کرنے کا مجاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں