بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ انتہائی حیران کن

Spread the love

دور حاضر میں بابر اعظم کو پاکستان بیٹنگ لائن اپ کا سب سے اہم کردار کہا جائے، تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا۔

سابق کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پہلا بین الاقوامی میچ 31مئی 2015ء کو لاہور میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔

بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 26 ٹیسٹ 74ون ڈے اور 38ٹی 20کھیلے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو اس وقت پاکستان کے ٹی 20کپتان ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

38 ٹی 20 مقابلوں میں بابر اعظم نے 50.72 کی اوسط سے 1471 رنز 13 نصف سینچریوں کی مدد سے بنائے ہیں۔ 25سال کے بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20رینکنگ میں اس وقت 879 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

اسٹرائیک ریٹ کے معاملے میں باصلاحیت بابر اعظم خاصے پیچھے کھٹرے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹی 20کرکٹ میں بین الاقوامی سطح پر بابر اعظم حیران کن طور پر پہلے 50 بیٹسمینوں کی فہرست کا بھی حصہ نہیں ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کے شاہد آفریدی (14) شرجیل خان (45) اور فخر زمان (47) شامل ہیں۔

ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کا نمبر 92 ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں