علاقے میں امن و امان قائم رکھنے ترقی اور خوشحالی لانے میں صحافی کا اہم کردار ہوتا ہے,غلام اکبر مروت

Spread the love

صحافیوں کی اتحاد و اتفاق کے باعث ضلع ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لک مروت

لکی مروت(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے میں امن و امان قائم رکھنے،ترقی اور خوشحالی لانے میں صحافی کا اہم کردار ہوتا ہے۔ صحافیوں کی اتحاد و اتفاق کے باعث ضلع ترقی کی راہ پرگامزن ہو سکتا ہے۔کوشش ہے کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے دوررس اقدامات کریں،اکیلے کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔صحافیوں کے اختلافات دور کرنے کے لئے ہر حد تک جائینگے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب لکی مروت کے صدر غلام اکبر مروت نے نورنگ میڈیا ہاوس میں ضلع بھر کے صحافیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لکی مروت کے صدر ولید خان مروت،جنرل سیکرٹری انورزمان، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نائب صدر زعفران خان،جائنٹ سیکرٹری فرمان اللہ، پریس سیکرٹری قدرت اللہ سمیت ورکنگ جرنلسٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی صدر غلام اکبر مروت نے کہا کہ صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں اسلئے علاقے میں امن و آمان کے قیام اور ترقی و خوشحالی اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام صحافی اتحاد و اتفاق سے رہیں اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔اپنے حقوق کے حصول کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ آپس کے اختلافات کے باعث ضلع میں ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔لیکن اب یہ نہیں چلے گا اب ہر صحافی کا حق کھانے والے سے حساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب لکی مروت کی مقبوضہ عمارت میرے پہلے دور میں ورکنگ جرنلسٹ کے اتفاق واتحاد کی وجہ سے ممکن ہوا تھا لیکن بعد میں قبضہ مافیا نے پریس کلب کے بلڈنگ کو یرغمال بنایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے کوشش کر رہا ہوں کہ مسئلہ ختم ہو لیکن قبضہ مافیا کوئی مثبت جواب نہیں دے رہا۔ جس کی وجہ سے اب مجبوراً انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مزید اس مقدس پیشے کو بدنام نہیں کر سکتے کیونکہ قابض ٹولے میں نہ کوئی تعلیم یافتہ ہے اور نہ صحافی۔جو صحافت کے اصول کو جان کر ان پر عوام کی خدمت کرسکیں۔انہوں کہا کہ یہ لوگ صرف اپنے ناجائز کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے قبضہ صحافت کررہے ہیں۔لیکن اب یہ نہیں چلےگا اب صحافیوں کا حق غضب کرنے والوں کو جانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں