ایس ایس پی اپریشن یاسر آفریدی کی سربراہی میں سٹی تاجر برادری کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

جس میں ایس پی سٹی عتیق شاہ، ایس ڈی پی اوز سمیت ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اندرون شہر کی تاجر برادری کیساتھ تحصیل گورگھٹڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی سٹی عتیق شاہ ،ایس ڈی پی اوز سمیت ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں تاجر انصاف کے صدر شاہد خان ،دیگر مختلف بازاروں کے صدور اور تاجران سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری سے ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ، بارہ ربیع اول ، عیدین اور کرونا وبا کے دوران تاجر برادی کا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون قابل قدر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تاجر برادری ملک کی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ تجارت کیلئے امن کا ہونا ضروری ہے ۔ مختلف بازاروں کے صدور کی آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو کال کرنے پر ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے خواتین بازاروں میں مسائل کے فوری حل کیلئے شاہین بازار میں لیڈیز پولیس ڈسک کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی اپریشنز نے کہا کہ بازاروں میں قیام امن کی خاطر رائیڈر سکواڈ اور سٹی پٹرول کے گشت میں اضافہ کیا گیا ہے ایس ایس پی اپریشنز نے کرائم پر قابو پانے اور منشیات فروشوں خصوصاََ آئس کیخلاف جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دینے کی ضرورت پر زور دیا گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تاجر انصاف اور تاجر برادری کیساتھ تحصیل گور گھٹڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی عتیق شاہ اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں تاجر انصاف کے صدر شاہد خان ، حاجی شاہ پور اور بازاروں کے دیگر صدور سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے بازاروں کے اجتماعی مسائل سے ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کو آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی اپریشنز نے تمام حل طلب مسائل کے بارے میں موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے واضح کیا کہ پشاور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں خصوصاً آئس فروخت کرنے والوں اور دیگر معاشرتی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نےکھلی کچہری میں شامل شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جبکہ بازاروں میں پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق پولیس اہلکاروں کو تعینات پر غور کر نے کی تجویز پیش کی۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور منشیات سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کے تدارک میں تاجران کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آخر میں تاجر انصاف کے صدر شاہد خان اور دیگر صدور نے کھلی کچہری کے سلسلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کے قیام میں پشاور پولیس کے کردار کو سراہا اور جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں