خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں میں گرانفروشو ں، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون،خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں اور ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں پرائس لسٹ کی خلاف ورزی، گرانفروشی، خو دساختہ مہنگائی اور شہر میں جان بوجھ کر گندگی کرنے والے دکانداروں اور فٹ پاتھ مافیا کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے درجنوں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پربھاری جرمانے عائد کئے، کریک ڈاون کے دوران انہوں نے تاجروں سے کہاکہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری احکامات پر عملدرآمد کریں، بصورت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کرنے پر مجبور ہونگے،،ترجمان چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ڈیوٹی میں غفلت اور شکایات کی صورت میں ملازمین کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔بعدازاں انہوں نے ہوٹل مالکان، بیکری اور سویٹس مالکان کو نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ منگل تک اپنے اپنے اداروں کو میونسپل فوڈ سیکشن میں رجسٹرڈ کرائیں، اپنے ورکرز کا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکٹ بنوائیں، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعلقہ کاغذات نہ ہونے کی صورت میں انکے تمام کاروباری سینٹرز بند کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں