پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) خیبر پختون خواہ نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

Spread the love

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے پی ڈی ایم اے ہیڈ کواٹر میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیاہے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے پی ڈی ایم اے ہیڈ کواٹر میں پودا لگاکر مہم کا باقاعدہ آغازکیا۔اس مو قع ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ٓافتاب احمد، حلیم شاہ، میاں عدیل ،اے ڈی ایڈمن محمد عمران، میڈیا کواڈ نیٹر تیمور علی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل،پی ڈی ایم اے شریف حسین نے اس موقع پر کہا کہ شجرکاری مہم نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ صدقہ جاریہ بھی ہے۔ درخت ماحول کی آلودگی ختم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مز ید کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد بہتر معاشرے کے قیام اور ماحولیا تی آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر نا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری کی اہمیت، افادیت کومعاشرے کے ہرفرد بڑے،بچوں، خواتین اور جوانوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کا ہر فرد اس عظیم کا رخیر میں حصہ لے سکے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے آلودگی سے پاک پاکستان فراہم کر نے میں کلیدی کردار ادا کر یں۔ اس مہم کو کامیاب بنا نے کے لیے پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکار بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں