گلوبل ٹائمز اخبار کے نمائندہ وصال احمد کی مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی سے ملاقات

Spread the love

ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز یورپ اخبار پشاور کے نمائندہ وصال احمد کی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی سے ملاقات گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز یورپ اخبار پشاور کے نمائندہ وصال احمد کی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی سے انکی رہائش گاہ باغی ہاوس میں ملاقات ہوئی ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی گلوبل ٹائمز اخبار کے نمائندہ وصال احمد نے مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے صحافی برادری کے مسئلے و مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے صحافی برادری ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی تلقین کی کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ق کے صوبائی و مرکزی قیادت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ کوشاں رہے گی پاکستان مسلم لیگ ق کا مقصد ہی عوام کی خدمت ہی ہے اس موقع پر صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کی ٹیم اور ادارے کی بہترین کارکردگی کو سرایا اور کہا کہ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار مظلوم اولس کی آواز ہے اور یورپ کے اندر پاکستان کی ترجمانی کر رہی ہے جو قابل تعریف ہیں اس موقع پر گلوبل ٹائمز اخبار کے نمائندہ وصال احمد نے صفدر خان باغی کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں