سابق ڈسٹرکٹ زکوت چئیرمین مولانا محمد شعیب کی صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق صفدر باغی کے حجرے آمد

Spread the love

ملاقات میں موجودہ ملکی حالات و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ پشاور چیئرمین مرکزی قومی امن بین المذاہب صدر و مرکزی رہنما مولانا محمد شعیب کی صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی کے حجرے امد گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی سے مرکزی رہنما مولانا محمد شعیب کی ملاقات دونوں کے درمیان صوبہ میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی دونوں قائدین نے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب جناب پرویز الہی کی جانب پنجاب میں سینٹ الیکشن کے دوران تمام سینٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا اگر اسوقت ملک میں کوئی سیاسی جماعت پر عوام کا اعتماد بچا ہے تو وہ پاکستان مسلم لیگ ق ہے۔جسکی قیادت چوہدری برادران کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ چوہدری برادران سیاسی داؤ پیچ کے بے تاج بادشاہ ہیں آج جہاں سینٹ الیکشن اسلام آباد و بلوچستان ،سندھ و خیبر پختونخوا میں تمام سیاسی جماعتیں و لیڈرشیپ ہارس ٹریڈنگ ،پیسوں کی لین دین اور ایم این ایز کی سیاسی وفاداریاں تبدیل ہونے پر سراپا احتجاج ہے جبکہ پاکستان کے سب بڑے صوبے میں چوہدری برادران اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بہترین سیاسی حکمت عملی کی بدولت سینٹ الیکشن کے بغیر بلا مقابلہ سیئنٹرز منتخب ہونا اس بات کی دلیل کہ پاکستان میں کوئی لیڈر ہے تو وہ چوہدری برادران ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے مرکزی رہنما مولانا محمد شعیب کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے کے عملی ٹھوس اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے حوالے سے چوہدری برادران سے ملاقات کے لئے جلد رجوع کیا جائے گا اور صوبے میں پارٹی عہدادارن کے ساتھ ملکر پارٹی ورکرز و کارکنان کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے ساتھ کارنر میٹنگ اور کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں