انسانیت کی خدمت سب سے افضل عمل ہے۔اکرام الدین

Spread the love

ہم سب کو انسانیت کے خدمت کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ

ممبئی(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے افضل عمل ہے انہوں نے کہا کہ ہر مذہب نے اپنی تعلمیات میں انسانوں کو انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے جو سب سے افضل عمل ہے انہوں نے کہا کہ یتیم بے سہارا اور کمزور لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انسان کسی بھی مذہب سے ہو مدد کے وقت انکی مدد کرنا ضروری ہے ہر انسان کو چاہئے کہ اپنے دل میں انسانیت کی خدمت کا جزبہ پیدا کرے کیونکہ انسانیت کی خدمت سے ہی انسان پر جنت وجب ہوتی ہے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے ہندوستانی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم سب مذاہب کے لوگ انسان ہے اللہ تبارک و تعالی نے خود اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب قران کریم میں انسان کو اشراف المخلوقات قرار دیا ہے اور اج وہ انسان ایک دوسرے سے محبت کی بجائے نفرت کرتے ہے جو انسانیت کی توہین ہے انسانیت ایک جزبہ ہے جب انسان کا جزبہ مضبوط ہو تب وہ کامل انسان بن سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں