اسامہ مجید چیمہ کے حکم پرضلعی انتظامیہ کی بڑی کاروائی،

Spread the love

گلگت (پ ر)AC / سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پرضلعی انتظامیہ کی بڑی کاروائی، مناور کھاری میں لینڈ مافیا سے 250 کنال اراضی واگزار، سٹی مجسٹریٹ، نائب تحصیلدار ایل آر نے میونسپل پولیس فورس،عملہ ریکارٖٖڈ مال اور جوٹیال پولیس کے ساتھ ملکر GB سکاوٹس ہیڈ کوآرٹر کے سامنے گابا فیکٹری سے متصل 30 کنال سے زائد خالصہ سرکار اراضی واگزار کرالی گئی یو ں ضلعی انتظامیہ نے منگل کے روز 280 کنال سے زائد اراضی لینڈ مافیاسے واگزار کرالی ہے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کا انتظامیہ آفیسران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی واضح رہے اس سے قبل بھی جوٹیال کھاری، مناور کھاری سمیت دیگر جگہوں سے لینڈ مافیا سے سینکڑوں کنال اراضی واگزار کرالی گئی تھی،واضح رہے گلگت انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت خالصہ سرکار اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیرات، قبضہ، بجری، پتھر سمیت ریت نکالنے پر مکمل پابند ی عائد کررکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں