اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل حدود میں تعمیرات کیلئے بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل حدود میں تعمیرات کیلئے بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، جبکہ شہر میں میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے تحت تعمیرات ہونگے خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے، بلڈنگ سیکشن کی غیر زمہ داری پر سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ اچھاکام کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے بلڈنگ اسپکٹرز اپنے اپنے سیکٹر ز پر نظر رکھیں جہاں کہیں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں انکو فوری رکوادیں اور انہیں نوٹسز جاری کریں تاکہ میونسپل حدود میں بلدیہ عظمیٰ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے مرتکب زمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے میں مدد مل سکے یہ باتیں انہوں نے بد ھ کے روز CCO بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ٹاون انجینئر ثابت تقی اور سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین کے ہمراہ مختلف کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں نقشہ جات کی منظوری کیلئے متعلقہ سائٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین نے میونسپل حدود میں تعمیر ہونے والے کمر شل تعمیرات کو بلڈنگ بائی لاز کے مطابق قانونی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا جبکہ ٹاو ن انجینئر ثابت تقی نے موقع پر کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بارے مکمل آگاہ کیا۔ واضح رہے میونسپل حدود میں ہر طرح کے تعمیرات کے سلسلے میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کرانے کیلئے ٹیم ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے قیادت میں کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں