ڈپٹی لیڈر آف بورو روچڈیل کونسل۔ کونسلر عدالت علی
کیبنٹ ممبر آف بورو روچڈیل کونسل۔ کونسلر پروفیسر افتخار احمد
چیئر آف لائسنسنگ اینڈ پلاننگ آف بورو روچڈیل کونسل۔ کونسلر شکیل احمد
بورو آف روچڈیل کونسل۔ کونسلر آفتاب حسین
خالد چوہدری-
مخلوق کی بے لوث خدمت کرنا انسانی اخلاق کا نہایت اعلیٰ جوھر ہے
پٹرس حب اورگنائزیشن روچڈیل پچھلے کئی سالوں سےایک سو سے زائد بے گھر افراد و ضرورت مندوں کو روزانہ ناشتہ اور شام کا کھانا تقسیم کرتے چلے آ رہے ہیں۔
جبکہ کورونا وائرس کووڈ 19 کیوجہ سے ضرورت مند افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث پٹرس حب اورگنائزیشن روچڈیل کو کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش میں قلت کے باعث بورو روچڈیل کونسل کے کشمیری نژاد برٹش کونسلرز نے ہفتہ وار اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔جن کونسلرز نے ریگولر بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا ذمہ لیا ہے ان میں ڈپٹی لیڈر آف کونسل روچڈیل کونسلر عدالت علی،کونسلر پروفیسر افتخار احمد،کونسلر شکیل احمد،کونسلر آفتاب حسین سر فہرست ہیں۔
پٹرس حب اورگنائزیشن روچڈیل کے ذمہ داران نے کونسلرز حضرات کی مشکل حالات میں امدادی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
روچڈیل بورو کونسل نے لوگوں کی مالی مدد کے لیے ایک اہم اعلان بھی کیا ہے-
گریٹر مانچسٹر کی واحد روچڈیل بورو کونسل ہے-
جو جدوجہد کرنے والے خاندانوں کی مدد کرے گی- کورونا وائرس کی وباء کے بحران سے
بورو روچڈیل کونسل میں کافی اموات اور لوگ متاثر ھوئے ہیں۔ جن بچوں کو سکول سے مفت کھانا دیا جاتا تھا ان کے خاندان کو الڈی سپر مارکیٹ کا واؤچر دیا جا رہا ہے۔ ایک بچے والے خاندانوں کو 65 پونڈز کا واؤچر جاری کیا جائے گا- جبکہ دو یا زیادہ بچوں والے خاندانوں کو اور گھریلو سامان پر خرچ کرنے کے لئے 130 پونڈز کا واؤچر دیا جائیگا۔
اس طرح بورو روچڈیل کونسل لاکھوں کے امدادی فنڈز بھی لوگوں میں جلد تقسیم کریگی۔