ملکہ برطانیہ شہزادہ ہیری سے چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی

Spread the love

ملکہ اپنے پوتے شہزادہ ہیری سے معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی

لندن (عارف چودھری)۔ ملکہ برطانیہ روٹھے شہزادہ ہیری سے آئندہ چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی۔زرائع کے مطابق ملکہ اپنے پوتے شہزادہ ہیری سے معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی۔ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے انٹرویو میں ملکہ برطانیہ کی تعریفیں کی تھیں۔میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔انٹرویو میں میگھن مارکل نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں