حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے قیادت میں شہر میں انتظامی رٹ کو چلنچ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے، تجاوزات اور صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ ضروری اقدامات اٹھائے ہیں شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں گزشتہ روز جوٹیال میں بلدیہ عظمیٰ گلگت کے تعاون سے پبلک پارکنگ ایریا کا قیام سے بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مد د ملے گی، شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل،اور مشکلات کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ کوششیں کررہی ہے عوام اور پرائیوٹ گاڑی مالکان کو ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں کو بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے قائم پبلک پارکنگ ایریا ز میں کھڑی کردیاکریں،تاکہ عوام کو زحمت کا سامنا نہ ہو، یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز CCO بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، SDPO ٹریفک پولیس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی،GBWMC کے DMO سمیت دیگرا ہم اداروں کے زمہ داروں کے ہمراہ مشترکہ آگاہی مہم کے سلسلے میں شہر میں پبلک پارکنگ، تجاوزات کے باعث بننے والے ذرائع اور عوام کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کو آرٹر مختار احمد GBWMC کے آفیسران کو ہدایات دی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مشترکہ ٹیموں کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی کریں، اہلکاروں کے جانب سے کوتاہی پر سخت کاروائی ہوگی، جمعہ کے روز شہر کے تفصیلی آگاہی مہم کے بعد CCO بلدیہ عظمیٰ، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، سیکٹر مجسٹریٹس، جی بی ڈبلیو ایم کے فیلڈ آفیسران، ریونیو سٹاف سمیت زمہ دار آفیسران بھی آگاہی مہم کا حصہ تھے، مہم میں سی سی او MC عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد اور GBWMC کے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن سیف الدین شیخ نے اپنے اپنے اداروں کے طرف سے تجاوزات، صفائی، گرانفروشی، خود ساختہ مہنگائی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ذمہ دار آفیسران کو شہر ی مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے احکامات دے دئیے ہیں۔