وزیرآباد کلاس فیلوز فرینڈز گروپ کے ممبران کے اعزاز میں ڈاکٹر محمد اسلم پرویز “سعودی عرب” کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) وزیرآباد کلاس فیلوز فرینڈز گروپ کے ممبران کے اعزاز میں ڈاکٹر محمد اسلم پرویز “سعودی عرب” کی جانب سے مرزا غلام غوث” گارڈن کالونی” کی رھائش گاہ پر ایک خلوص سے بھرپور پر تکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں 70 کی دھائی میں اکٹھے تعلیم حاصل کرنے والے دوستوں نے شرکت کی.تقریب کے شرکاء میں انستھیزیا سپیشیلسٹ ڈاکٹر طلعت محمود، معروف شاعر اسلم پرویز امبر، مسلم بینڈز کے پبلک ریلیشن آفیسر طارق ملک، چودھری محمد نسیم صراف نوٹنگھم یو کے، مرزا غلام غوث رائل نیوی ابو ظہبی، محمد فاروق ڈائریکٹر مستقیم کیبلز، محمد احسن بٹ رائس ڈیلر، صلاح الدین ووڈ ڈیلر، اعجاز احمد شوگر ڈیلر،اطہر اسحاق.ڈاکٹر محمد عمیر لاھور، محمد طارق مغل پاکستان پوسٹ،قاری بشارت علی شاد ریلوے،اور دیگر احباب نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں