23 مارچ کی رات 12 بجے سے لیکراگلے روز دوپہر 2بجے تک بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ کے انعقاد کے سلسلے میں 23 مارچ کی رات 12 بجے سے لیکراگلے روز دوپہر 2بجے تک بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر سالانہ پریڈ کے انعقاد کے سلسلہ میں مورخہ 17، 19، 21 اور 23 مارچ کی رات 12 بجے سے لیکرسہ پہر 2 بجے تک اسلام آباد میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، این ایچ اے موٹر وے پولیس نے اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ اپنے سفری پلان کو ان تاریخوں اور اوقات کے حوالے سے ترتیب دیں تاکہ ہائی وے اور موٹر وے پر کسی قسم کی رکاوٹ کے باعث زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں