تھانہ لِلہ پولیس نے ایلیٹ فورس اور عوام کے تعاون سے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت 3ساتھیوں کو گرفتار کرلیا،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)تھانہ لِلہ پولیس نے ایلیٹ فورس اور عوام کے تعاون سے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت 3ساتھیوں کو گرفتار کرلیا، اس موقع پر ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈاکوؤں کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ لِلہ کے علاقہ احمد آباد فلائی اوور کے علاقہ میں نصب موبائل کمپنی کے ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ایس ایچ او ملک محمد اعظم بھاری نفری کے ہمراہ موٹر وے لِلہ انٹر چینج فلائی اوور کے قریب پہنچ کر ناکہ لگا لیا، جس پر کار سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا، جبکہ 3 ڈاکوؤں کو پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے مقامی افراد کی مدد سے قابو کر لیا، تھانہ لِلہ کے علاقوں میں عرصہ دراز سے نہ معلوم چور موبائل فونز ٹاور سے بیٹریاں چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے چند ماہ قبل بیٹری چوری کے دوران سیکورٹی گارڈ کے ساتھ مزاحمت پر نامعلوم چوروں نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کر دیا تھا، پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں