ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے نو منتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

Spread the love

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے پریس کلب عہدیداروں سے حلف لیا۔

ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرک پریس کلب ٹانک (رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے پریس کلب کے عہدیداران سے حلف لیا، ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے لیے تیس لاکھ گرانٹ دینے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے عہدیداران کی حلف برداری کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عرفان خان کنڈی، جنرل سیکرٹری ملک نجیب خان محسود،آئی ایس ایف صوبائی جنرل سیکرٹری سجیل عمر برکی و دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے پریس کلب کے عہدےداروں صدر پریس کلب سید شاہ کنڈی،سرپرستِ اعلی محمد رفیق آرائیں، سینئر نائب صدر حاجی نور محمد برکی، نائب صدر ڈاکٹر عطاء الرحمان، جنرل سیکرٹری شیخ رحمت اللٰہ، جائنٹ سیکرٹری شجاع الرحمان،فنانس سیکرٹری امان اللٰہ مروت،انفارمیشن سیکرٹری محمد زعفران میانی اور آفس سیکرٹری تنویر شاہ کنڈی سے انکے عہدے کا حلف لیا۔اس موقع پر علی امین خان گنڈہ پور نے مثبت رپورٹنگ پر ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے کردار کو سراہا اور پریس کلب کے لیے تیس لاکھ گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ پریس کلب کے صدر سید شاہ کنڈی و دیگر عہدیداران نے پریس کلب سے تعاون پر وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں